طلاق کے بعد 6 سال کے بیٹے کو اکیلے کیسے پالا؟ ساجد شاہ کی نجی زندگی کے وہ راز جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

ہماری ویب  |  Sep 24, 2025

"بیٹے کو دوست بنا کر پالا، حکم نہیں دیا"

سینئر اداکار ساجد شاہ نے اپنے بیٹے کی پرورش کے بارے میں پہلی بار کھل کر بات کی اور بتایا کہ کس طرح انہوں نے تنہا والد بن کر بیٹے کو محبت اور دوستی کے ساتھ بڑا کیا۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا: "اگر میری زندگی میں کوئی کام ہے جس پر میں فخر کرتا ہوں تو وہ یہ ہے کہ میں نے بیٹے کی پرورش اکیلے کی۔ جب طلاق ہوئی تو میرا بیٹا پانچ یا چھ سال کا تھا۔ میں ڈرا نہیں بلکہ خوش ہوا کہ اللہ نے مجھے یہ ذمہ داری دی۔" اداکار نے بتایا کہ شروع میں وہ بیٹے کو شوٹنگ پر ساتھ لے جایا کرتے تھے لیکن جلد احساس ہوا کہ یہ اس کے لیے بہتر نہیں، اس لیے اسے گھر پر رکھنا شروع کیا۔ "میں نے بیٹے کو چھوٹی عمر سے ہی خود مختار بنایا، وہ پانچویں جماعت میں ہی نوڈلز اور آملیٹ بنا لیتا تھا اور اپنے کپڑے بھی استری کرتا تھا۔"

ساجد شاہ نے والد اور بیٹے کے رشتے پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا: "میں نے کبھی روایتی سخت والد بننے کی کوشش نہیں کی۔ میرے لیے ضروری تھا کہ ہم دوست رہیں۔ اگر باپ اور بیٹا دوست نہیں بن سکتے تو پھر کوئی بھی رشتہ کامیاب نہیں ہوسکتا۔" انہوں نے کہا کہ اکثر گھروں میں باپ کا خوف بچوں کو دور کر دیتا ہے۔ "میں نے بیٹے کو کبھی حکم نہیں دیا، ہمیشہ سمجھایا۔ شاید اسی لیے آج جب وہ 32 سال کا ہے، ہم آج بھی ایک دوسرے کے بہترین دوست ہیں۔"

ساجد شاہ کی یہ گفتگو نہ صرف ان کے مداحوں کے دلوں کو چھو گئی بلکہ یہ پیغام بھی دیا کہ والدین اور بچوں کا رشتہ اعتماد اور محبت سے زیادہ مضبوط ہوتا ہے، نہ کہ خوف اور دباؤ سے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More