وفاق نے ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان اسمبلی کے لیے 20 ارب کے فنڈز جاری کر دیے

ہماری ویب  |  Sep 04, 2025

وفاقی حکومت نے کراچی حیدرآباد پیکج کے لیے ایم کیو ایم پاکستان کے ارکانِ قومی اسمبلی کے لیے 20 ارب روپے کے فنڈز جاری کر دیے۔ فنڈ میں کراچی کے لیے 15 ارب اور حیدرآباد کے لیے 5 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے کراچی اور حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ارکانِ اسمبلی نے اپنے اپنے علاقوں کی ترقیاتی اسکیمیں پاکستان انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ میں جمع کراوائی ہیں جن کی اسکروٹنی بھی مکمل ہو گئی ہے۔ سی ڈی ڈبلیو پی سے منظوری کے بعد یہ منصوبے ایکنک سے بھی

فنڈز سے فلائی اوورز، سڑکوں کی تعمیر و مرمت، پانی اور سیوریج کے مسائل کے حل سمیت عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے مکمل کیے جائیں گے۔

پی آئی ڈی سی ایل ذرائع کے مطابق کراچی اور حیدر آباد کے علاوہ مسلم لیگ (ن) کے خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے ارکانِ اسمبلی کے لیے بھی 3 ارب روپے جاری کیے گئے ہیں جب کہ سیپ کی مد میں مزید 3 ارب روپے کا فنڈ الگ سےبھی منتقل ہوا ہے۔ یوں مجموعی طور پر اب تک 26 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کیے جا چکے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل کراچی میں سیپ کے تحت ایم کیو ایم ارکان کو فی رکن 25 کروڑ روپے کا فنڈ دیا گیا تھا۔ ان منصوبوں میں سے تقریباً 400 میں سے 100 اسکیموں کے ٹینڈر اور کنٹریکٹ ورک آرڈرز بھی مکمل ہو چکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More