مزار قائد میوزیم میں کون کون سی نایاب اشیاء موجود ہیں ؟

ہماری ویب  |  Aug 11, 2025

مزار قائد کی سیر کو آئیں تو یہاں احاطے میں موجود میوزیم آنے والوں کو خوش آمدید کہتا ہے۔

میوزیم میں داخل ہوں تو دائیں جانب موجود قائداعظم کی ذاتی استعمال کی کیڈیلک اور پیکارڈ کار کھڑی نظرآتی ہیں۔

جس کے ساتھ ہی بانی پاکستان کے زیر استعمال ملبوسات اور گاؤنز شوکیس کا حصہ ہیں۔

یہاں ان کے استعمال میں رہنے والے صوفے اور ڈائننگ ٹیبل کے علاوہ ان کا پسندیدہ ڈنر سیٹ بھی موجود ہے۔

اس کے علاوہ اس میوزیم میں قائد اعظم کی زیر استعمال اسٹڈی ٹیبل اور ان کی اہلیہ کے زیر استعمال بیڈ روم سیٹ بھی موجود ہے۔

قائداعظم، محترمہ فاطمہ جناح اور ان کی اہلیہ کی تصاویر اور مختلف مواقع پر بانی پاکستان کی تصاویر اور سپاس نامے اس میوزیم کا حصہ ہیں۔

یہی نہیں بلکہ میوزیم کے وسط میں رکھے شو کیس میں بانی پاکستان کے ذاتی استعمال میں رہنے والے قرآن کریم کے نسخے، سکے اور نوٹوں کے ساتھ ذاتی تحائف بھی موجود ہیں۔

تفصیلات دیکھیے اس ویڈیو میں

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More