کراچی والوں کو بجلی کا نیا بل کیسا ملے گا اور اس میں کیا خاص بات ہے؟ کے الیکٹرک نے رونمائی کرا دی

ہماری ویب  |  Aug 11, 2025

کراچی کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے کے الیکٹرک نے اپنے صارفین کے لیے بجلی کے بل کی نئی شکل متعارف کرادی ہے، جو پہلے سے زیادہ واضح، منظم اور ماحول دوست ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق اس نئے بل میں کوئی نیا ٹیرف یا سلیب شامل نہیں کیا گیا، بلکہ اس کا ڈیزائن تبدیل کرکے معلومات اور حسابات کو ایک ہی جگہ پر یکجا کردیا گیا ہے تاکہ صارفین کے لیے تفصیلات سمجھنا آسان ہو جائے۔ ساتھ ہی یہ تبدیلی کمپنی کے ماحول دوست عزم کا حصہ ہے۔

کے الیکٹرک کے مطابق صارفین نئے ڈیزائن کی تفصیلات کمپنی کی ویب سائٹ پر ملاحظہ کرسکتے ہیں۔ اس سے قبل 2022 میں بھی بل کے ڈیزائن میں تبدیلی کی گئی تھی، جب ہرے رنگ کا چھوٹے سائز کا بل متعارف ہوا تھا۔ اس اقدام سے 92 ٹن کاغذ کا فضلہ کم کرنے، 4200 سے زائد درختوں کو بچانے اور سالانہ 265 ملین لیٹر پانی کی بچت ممکن ہوئی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More