ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں3 ہزار600 روپے کی بڑی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 58 ہزار800 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 36 ڈالر کی کمی کے بعد 3 ہزار 361 ڈالر کی سطح پر آگئی جس سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 829 روپے کم ہوئی ہے جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 81 ہزار988 روپے ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ فی تولہ چاندی کی قیمت51 روپے کمی کے بعد 4 ہزار 113 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 44روپے کی کمی سے 3ہزار 440روپے کی سطح پر آگئی۔