خیبر پختونخوا کے لوگو میں الٹا چاند، کابینہ میں انکشاف

ہماری ویب  |  Aug 13, 2025

خیبر پختونخوا کے لوگو میں موجود چاند کی الٹی سمت کا انکشاف صوبائی کابینہ اجلاس کے دوران ہوا، جس پر وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے فوری طور پر درستگی کی ہدایت جاری کر دی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں مشیر انسداد بدعنوانی بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی نے لوگو میں چاند کی سمت کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ یہ دراصل ہلال ہے جو ہمیشہ بائیں جانب ہوتا ہے جیسا کہ پاکستان کے جھنڈے میں دکھایا گیا ہے مگر صوبائی لوگو میں یہ الٹا ہے۔

اس پر وزیر اعلیٰ اور چیف سیکرٹری سمیت تمام افسران حیران رہ گئے۔ لوگو کو مختلف فائلز اور مقامات پر چیک کرنے پر بھی الٹے چاند کی موجودگی ثابت ہوئی۔ وزیر اعلیٰ نے فوری تمام سرکاری دستاویزات اور پلیٹ فارمز پر لوگو کی درستگی کے احکامات جاری کر دیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More