شرح سود میں جلد کمی اور بجلی سستی ہو گی، وزیر خزانہ

ہماری ویب  |  Aug 13, 2025

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ شرح سود میں جلد مزید کمی اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال میں معیشت مستحکم ہوئی ہے اور پالیسی ریٹ میں بھی نمایاں کمی لائی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کی اقتصادی کامیابیوں کا اعتراف کر رہے ہیں۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ ملکی قرضوں میں 41 فیصد اضافہ ہوا ہے تاہم قرضوں کی ادائیگی کے ساتھ یہ صورتحال بہتر ہو جائے گی۔

وفاقی وزیر خزانہ نے بتایا کہ ریاستی اداروں کی نجکاری تیز رفتاری سے جاری ہے جبکہ حکومتی اخراجات کم کرنے کے اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پہلی بار زرعی آمدنی کو ٹیکس نیٹ میں شامل کیا گیا ہے اور ٹیکس نیٹ بڑھانے کے سوا کوئی راستہ نہیں ، جتنی مالیاتی گنجائش موجود تھی اس کے مطابق تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More