کیا علیزے ابھی تک پچھتا رہی ہیں۔۔ شادی سے متعلق پیغام نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی

ہماری ویب  |  Jul 15, 2025

"شادی کرنے سے پہلے خود کو اچھی طرح وقت دیں، ورنہ ساری زندگی ایک ہی فیصلے پر پچھتاوا رہے گا!"

یہ الفاظ ہیں علیزہ سلطان کے، جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہے ہیں۔ اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ اور دو بچوں کی ماں علیزہ نے اپنی مختصر مگر تلخ ازدواجی زندگی کا تجربہ بیان کرتے ہوئے نوجوانوں کو اہم مشورہ دے دیا۔

علیزہ سلطان اور فیروز خان کی شادی اچانک منظر عام پر آئی تھی، جسے دونوں خاندانوں نے طے کیا تھا۔ مداح حیران رہ گئے کیونکہ فیروز خان نے کبھی شادی کا عندیہ نہیں دیا تھا۔ کچھ سال بعد یہ رشتہ بدترین علیحدگی پر ختم ہوا، اور دونوں کے درمیان بچوں کی حوالگی پر طویل عدالتی جنگ بھی ہوئی، جو میڈیا کی مسلسل توجہ کا مرکز بنی رہی۔

اس سارے عرصے میں علیزہ نے کئی بار مختلف انسٹاگرام اسٹوریز کے زریعے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ دوسری طرف فیروز خان دوسری شادی کے بعد اپی نئی زندگی میں مگن نظر آتے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین بھی علیزہ کی بات پر بھرپور ردعمل دے رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا: "شادی تو جیسے لڈو کا کھیل ہے، قسمت میں جو ہو جائے!"

دوسرے نے مشورہ دیا: "بچے پیدا کرنے سے پہلے دو سو بار سوچو، اور ایک دوسرے کو وقت دو!"

تیسرے نے کہا: "بالکل درست! زندگی کا کوئی فیصلہ یقین کے ساتھ نہیں کیا جا سکتا!"

علیزہ سلطان کی یہ سچائی بھرپور بات نہ صرف ایک ذاتی تجربہ ہے بلکہ ان تمام لڑکیوں کے لیے ایک پیغام بھی، جو زندگی کے اہم فیصلے جلد بازی میں کر لیتی ہیں۔ ان کے الفاظ ایک تلخ حقیقت کی ترجمانی کر رہے ہیں:

محبت یا رشتہ بعد کی بات ہے، سب سے پہلے خود کو جاننا ضروری ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More