پنجاب: نہر میں گرنے والی کار سے ہتھکڑیوں میں جکڑے 2 مغوی بازیاب

ہماری ویب  |  Jul 09, 2025

اغواکاروں کی سرکاری نمبر پلیٹ لگی کار نہر میں گرنے سے 2 مغوی بازیاب کرالیے گئے۔

پولیس کے مطابق ضلع وہاڑی کے شہر بورے والا میں نہر میں کار گرنے پر ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کارروائی کے دوران 2 افراد کو ڈوبنے سے بچالیا گیا۔

نہر میں گرنے والی کار سے نکالے گئے دونوں افراد ہتھکڑیوں میں جکڑے گئے تھے، پولیس کا کہنا ہے کہبچائے گئے افراد نے بتایا کہ 2 ملزمان انہیں بہاولنگر اور ملتان سے اغوا کرکے لے جارہے تھے کہ تیز رفتاری کے دوران کار بے قابو ہو کر نہر میں جاگری۔

پولیس حکام کے مطابق کار میں سوار دونوں اغوا کار فوری طور پر نہر سے نکل کر فرار ہوگئے جنہیں تلاش کیا جارہا ہے۔ پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان کی کار پر سبز رنگ کی نمبر پلیٹ لگی ہوئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More