شہری کو مزاحمت پر زخمی کرنے والے ملزمان کی عوام نے درگت بنادی

ہماری ویب  |  Jul 07, 2025

سہراب گوٹھ میں مزاحمت پر شہری کو زخمی کرنے والے 2 ڈاکوؤں کو عوام نے زدوکوب کرنے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔

ایسٹ پولیس کے مطابق 2 ملزمان نے تھانہ سہراب گوٹھ کے علاقے سندھ سوسائٹی لاسی گوٹھ کے قریب مرغی سپلائر شاہد ولد امان اللہ کو واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے زخمی کیا اور فرار ہونے کی کوشش کی۔

اس دوران مشتعل ہجوم جمع ہوگیا اور ملزمان کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ شروع کردیا، پولیس نے بروقت دونوں ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کی شناخت پوڑھو ولد محمد بچل مگسی اور ممتاز ولد جان محمد مگسی کے ناموں سے ہوئی، ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، 2 موبائل فونز اور نقد رقم برآمد کی گئی۔

زخمی شہری اور گرفتار ملزمان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس کے مطابق ملزمان کا کرمنل ریکارڈ تلاش کرنے کے ساتھ ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More