سویڈن نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ سروس بحال کرنے کا اعلان کر دیا، دفتر خارجہ

اردو نیوز  |  Jul 07, 2025

پاکستان کے دفترخارجہ نے کہا ہے سویڈن نے پاکستانی شہریوں کے لیے اسلام آباد میں ویزہ سروسز دوبارہ سے شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستانی دفترخارجہ کی جانب سے پیر کو جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ ’پاکستان ور سویڈن کی وزارت خارجہ کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کے بعد سویڈش حکومت نے پاکستانیوں کے کے لیے اسلام آباد میں ویزہ سروسز بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔‘

دونوں ممالک کے وفود کے درمیان اس معاملے میں مشاورتی عمل دو جولائی کو سٹاک ہوم میں ہوا تھا۔

دفتر خارجہ کے مطابق ’اس کے بعد اب مختصر مدت کے لیے سویڈن جانے والے پاکستانیوں کو ویزہ خدمات فراہم کی جائیں گی۔‘

بیان میں مزید کہا گیا کہ ’سات جولائی (آج) سے پاکستانی شہری ملک میں ہی 90 دن تک کے شینجن ویزہ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔‘

دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ ’پاکستان اس مثبت پیش رفت کا خیرمقدم کرتا ہے جو دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ روابط کو مستحکم کرنے کا باعث بنے گی۔‘

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More