کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں داماد، اس کے بھائی اور باپ نے فائرنگ کر کے سسر سمیت 3 افراد کو قتل کردیا۔
ایس ایس پی ویسٹ طارق مستوئی کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب مقتول غوث الدین عرف عمران اپنے رشتے داروں کے ہمراہ اپنی بیٹی کے گھر آیا تھا۔ گھر میں خاندانی جھگڑے کے دوران عمران کے داماد حمید، بھائی رحمت، والد شاہجہان اور رشتے دار رحمت نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں غوث الدین عرف عمران ولد محمد ایوب، گل بت خان ولد نیک محمد اور امینشدید زخمی ہوکر موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر بروقت کارروائی کرتے ہوئے مقتول غوث الدین عرف عمران کی بیٹی کے سُسر شاہجہان اوررحمت کو گرفتار کرکے ایک پستول برآمد کرلیا جبکہ ملزم حمید موقع سے فرار ہو گیا۔
پولیس کے مطابق مقتولین کا آبائی تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جارہی ہیں جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔