ویمنز ایشین کپ کوالیفائر: پاکستان نے انڈونیشیا کو شکست دے دی

اردو نیوز  |  Jul 03, 2025

پاکستان نے اے ایف سی ویمنز ایشین کپ کوالیفائر میں انڈونیشیا کو 2-0 سے شکست دے دی۔

پاکستان نے اے ایف سی ویمنز ایشین کپ کوالیفائرز میں انڈونیشیا کے خلاف 2-0 کی فتح حاصل کی، جو اس ٹورنامنٹ کے کوالیفکیشن مرحلے میں گرین شرٹس کی پہلی کامیابی ہے۔

نادیہ خان نے آٹھویں منٹ میں گول کر کے پاکستان کو ابتدائی برتری دلائی۔

اس کے بعد سوہا ہیرانی نے 18 ویں منٹ میں پنالٹی پر گول کر کے پاکستان کی برتری کو دوگنا کر دیا اور ٹیم کے لیے ایک یادگار فتح یقینی بنائی۔

پاکستانی ٹیم کی انٹرنیشنل رینکنگ 157 ہے جبکہ انڈونیشین ٹیم 95 ویں پوزیشن پر ہے۔

پاکستان اپنا آخری گروپ میچ 5 جولائی کو کرغزستان کے خلاف کھیلے گا، جو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگا۔

قبل ازیں اے ایف سی  ویمنز ایشیا کپ کوالیفائرز کے گروپ ڈی میں چائنیز تائپے نے پاکستان کو صفر کے مقابلے میں 8 گول سے شکست دی تھی۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More