ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم نے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

اردو نیوز  |  Sep 17, 2025

جاپان میں جاری ’ٹوکیو ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2025‘ میں ارشد ندیم نے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

ٹوکیو میں جیولین تھرو کے کوالیفیکشن راؤنڈ میں ارشد ندیم نے 85.28 میٹر لمبا تھرو پھینک کر فائنل میں رسائی حاصل کی۔ ارشد ندیم نے پہلا تھرو 76.99 میٹر اور دوسرا تھرو 74.17 میٹر جبکہ تیسرا تھرو 85.28 میٹر کا پھینکا۔

دوسری جانب نیرج چوپڑا نے کوالیفائی راؤنڈ میں 84.85 میٹر لمبا تھرو پھینک کر فائنل راؤنڈ میں رسائی حاصل کی، انہوں نے فائنل میں رسائی کا یہ معرکہ پہلے ہی تھرو میں اپنے نام کیا۔

فائنل راؤنڈ میں رسائی حاصل کرنے والوں میں گریناڈا کے اینڈرسن پیٹرز 89.53 میٹر لمبے تھرو کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔

ان کے علاوہ جرمنی کے جولین ویبر 87.21 میٹر کے ساتھ دوسرے، کینیا کے جولیس ییگو 85.96، پولیش ڈیویڈ ویگنر نے 85.67 میٹر لمبا تھرو پھینک کر فائنل میں کوالیفائی کیا۔

اس اہم مقابلے سے قبل ارشد ندیم نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا تھا جس میں انہوں نے  اپنے مداحوں سے کامیابی کے لیے دعاؤں کی اپیل کی تھی۔

کل انشاءاللہ پاکستانی وقت کے مطابق 4:45pm میرا کوالیفائنگ راؤنڈ ہے، آپ سب سے دعاؤں کی درخواست ہے۔ pic.twitter.com/xIYe7JXe6y

— Arshad Nadeem (@ArshadOlympian1) September 16, 2025

واضح رہے کہ کوالیفائنگ راؤنڈ میں 84.50 میٹر لمبی تھرو کرنے والا براہ راست فائنل میں کوالیفائی کرے گا جبکہ مجموعی طور پر 12 بہترین تھرو کرنے والے کھلاڑی 18 ستمبر کو فائنل کھیلیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More