سسر نے مجھ پر پیٹرول ڈالا اور۔۔ مرنے سے پہلے نوجوان کے سنگین انکشافات نے دل دہلا دیے

ہماری ویب  |  Jul 03, 2025

اتحاد ٹاؤن میں داماد کو زندہ جلانے کے الزام میں پولیس نے سُسر اور اس کے بھائی کو گرفتار کرلیا۔

سعید آباد سیکٹر 9-B میں آرتھر مسیح نامی نوجوان جھلس کر شدید زخمی ہوا اور دوران علاج دم توڑ گیا، پولیس نے مقتول کی بہن کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کیا۔ مقدمے کے مطابق آرتھر مسیح نے دم توڑنے سے قبل انکشاف کیا کہ سسرالیوں نے اسے پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی تھی۔

تفتیشی ٹیم نے مقتول کے سسر چاند سجاد مسیح اور چچا سسر امانت انجم مسیح کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق مقدمہ میں دیگر نامزد ملزمان کی تلاش میں چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More