کوئٹہ میں چلتی بس میں آگ بھڑک اٹھی، 5 مسافر جاں بحق، 8 زخمی

ہماری ویب  |  Jun 24, 2025

کوئٹہ مغربی بائی پاس پر بس میں آگ لگنے سے 5 مسافر جھلس کر جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کی مغربی بائی پاس پر چلتی بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیو حکام کے مطابق بس میں آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو عملہ موقع پر پہنچااور زخمیوں کو بس سے نکال کر اسپتال منتقل کیا۔ حادثے کے نتیجے میں 5 مسافر جھلس کر جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔ آگ بھڑکنے کی وجہ کے بارے میں تحقیقات کی جارہی ہیں۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق جاں بحق افراد کی میتیں اور زخمیوں کو بی ایم سی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More