اسرائیل کا جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لیکن ایرانی میڈیا کی تردید، اسرائیلی وزیر دفاع کا تہران کو نشانہ بنانے کا حکم

بی بی سی اردو  |  Jun 24, 2025

اسرائیل کے وزیرِ دفاع کا کہنا ہے کہ انھوں نےاسرائیلی فوج کو ایران کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے جواب میں تہران میں ایرانی حکومت کو نشانہ بنانے کا حکم دیا ہے۔ایرانی سرکاری میڈیا نے کہا ہے کہ ایران اس الزام کی تردید کرتا ہے کہ اس نے جنگ بندی کے نفاذ کے بعد اسرائیل پر کوئی میزائل داغا۔اس سے قبل اسرائیلی حکومت کا کہنا تھا کہ اس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جنگ بندی کی تجویز اس وقت قبول کی جب ’ایران پر حملوں کے اپنے مقاصد حاصل کر لیے گئے۔‘اس سے پہلے ایران نے اپنی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے ردعمل میں قطر میں واقع امریکی فضائی اڈے پر میزائل داغے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان حملوں میں کوئی امریکی یا قطری جانی نقصان نہیں ہوا۔ انھوں نے ایرانی کارروائی کو ’انتہائی کمزور‘ قرار دیا اور ایران کا بروقت پیشگی اطلاع دینے پر شکریہ ادا کیا۔قطر کا کہنا ہے کہ العدید میں واقع امریکی فوجی اڈے کی طرف داغے گئے تمام میزائلوں کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے اور اس حملے کو ’کھلی جارحیت‘ اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔

اسرائیل کا جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لیکن ایرانی میڈیا کی تردید، اسرائیلی وزیر دفاع کا تہران کو نشانہ بنانے کا حکم

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More