احد رضا میر اور دنانیر مبین کی ایک ہی تقریب میں شرکت، صارفین متجسس

سچ ٹی وی  |  Jun 24, 2025

ابھرتی ہوئی اداکارہ دنانیر مبین اور اداکار احد رضا میر کو حال ہی میں ایک شادی کی تقریب میں دیکھا گیا، جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔

دنانیر اور احد کی جوڑی کو ڈراما ’میم سے محبت‘ میں بے حد پسند کیا گیا، جہاں دونوں نہ صرف ایک دوسرے کی محبت میں مبتلا دکھائی دیے بلکہ اسکرین پر شادی کے بندھن میں بھی بندھ گئے۔

ڈرامے میں بہترین آن اسکرین کیمسٹری کے بعد مداحوں نے سوشل میڈیا پر ان دونوں کو حقیقی زندگی کی جوڑی کے طور پر بھی پسند کیا۔

جس کے بعد قیاس آرائیاں شروع ہوئیں کہ شاید ان کے درمیان ذاتی تعلقات قائم ہو چکے ہیں۔

ڈرامے کے بعد دنانیر کو کئی مواقع پر احد رضا میر کی والدہ کے ساتھ دیکھا گیا، جس سے افواہوں کو مزید تقویت ملی۔

حال ہی میں دنانیر کو اپنی فیملی کے ہمراہ ایک شادی کی تقریب میں احد رضا میر کی والدہ کے ساتھ دیکھا گیا، جب کہ احد رضا میر کو تقریب میں بھرپور انداز سے بھنگڑا ڈالتے بھی دیکھا گیا۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ تقریب احد رضا میر کے کزن کی شادی کی ہے۔

سوشل میڈیا پر اس موقع کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آنے کے بعد مداحوں کی جانب سے مختلف تبصرے سامنے آ رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ احد رضا میر جس بھی اداکارہ کے ساتھ کام کرتے ہیں، وہ انہیں پسند آ جاتی ہیں اور پھر وہ اداکارہ ان کی والدہ کے ساتھ بھی نظر آنے لگتی ہیں۔

جبکہ ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ لگتا ہے احد رضا میر اتنے جوش سے ڈانس صرف دنانیر کی موجودگی کی وجہ سے کر رہے تھے!۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More