"میری اپنی سابقہ بہو کے ساتھ بہت اچھے تعلقات تھے۔ میں اس کے لیے کھانا خود بناتی تھی اور دل سے چاہتی تھی کہ وہ خوش رہے۔ لیکن بدقسمتی سے میرے بیٹے اور اس کے درمیان بن نہ سکی، جس کی وجہ سے ان کی طلاق ہوگئی۔"
"میری بہو نے اچھائی کا یہ صلہ دیا کہ سارا سونا اور پیسے لے کر چلی گئی۔ یہ سب میرے لیے بہت تکلیف دہ تھا، کیونکہ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ وہ ایسا کرے گی۔"
نشو بیگم کی یہ کہانی ان کی زندگی کے ایک ایسے پہلو کو سامنے لاتی ہے، جہاں اعتماد اور محبت کا صلہ دھوکے کی صورت میں ملا۔
سوشل میڈیا پر اس انکشاف نے صارفین کو حیران کر دیا ہے۔ لوگ اس بات پر افسوس کا اظہار کر رہے ہیں کہ ایک سینئر اداکارہ، جنہوں نے اپنی زندگی دوسروں کے لیے وقف کی، انہیں اس طرح کی ناقدری کا سامنا کرنا پڑا۔