ڈاکٹر نے کہا صرف 2 دن کی زندگی بچی ہے۔۔ انجلین ملک اور لیلیٰ واسطی کو کون سا خطرناک کینسر تھا اور اب کس حال میں ہیں؟

ہماری ویب  |  Aug 25, 2025

"مجھے کبھی لگا بھی نہیں تھا کہ میں بیمار ہوں، خود کو بالکل صحت مند محسوس کر رہی تھی، لیکن جب پتہ چلا کہ مجھے اسٹیج 3 اووریئن کینسر ہے تو یہ میری زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا تھا۔ اب میں کیمو تھراپی کے مرحلے سے گزر رہی ہوں اور ہمت کے ساتھ اس بیماری کا مقابلہ کر رہی ہوں۔ میری سب کو نصیحت ہے کہ امید کبھی نہ چھوڑیں۔"

انجلین ملک اور لیلیٰ واسطی کا کینسر کے خلاف جرات مندانہ سفر

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی دو نامور فنکارائیں، انجلین ملک اور لیلیٰ واسطی، اپنی زندگی کی سب سے کٹھن جنگ لڑ چکی ہیں اور لڑ رہی ہیں۔ دونوں نے کینسر جیسی موذی بیماری کا سامنا کیا لیکن حوصلہ، دعا اور ہمت سے ثابت کر دیا کہ انسان جب چاہے سب کچھ جیت سکتا ہے۔

لیلیٰ واسطی کی کہانی

اداکارہ لیلیٰ واسطی کو خون کا کینسر اس وقت تشخیص ہوا جب ڈاکٹرز نے کہا کہ ان کے پاس زندگی کے صرف 48 گھنٹے باقی ہیں۔ وہ ہسپتال میں داخل ہوئیں اور پھر شروع ہوا علاج کا طویل اور صبر آزما سلسلہ۔ انہوں نے کیمو تھراپی، ریڈیو تھراپی، اسٹیرائیڈز اور کئی سرجریز برداشت کیں۔ سخت تکالیف کے باوجود انہوں نے ہمت نہ ہاری اور آج صحت مند زندگی گزار رہی ہیں۔

انجلین ملک کی جدوجہد

اداکارہ و ڈائریکٹر انجلین ملک کو اسٹیج تھری اووریئن کینسر کی تشخیص ہوئی۔ یہ لمحہ ان کے لیے کسی صدمے سے کم نہ تھا کیونکہ وہ خود کو مکمل صحت مند سمجھ رہی تھیں۔ تاہم انہوں نے بیماری کے آگے ہتھیار نہ ڈالے۔ اس وقت وہ کیمو تھراپی کے مرحلے سے گزر رہی ہیں اور اپنی بہادری اور حوصلے سے دوسروں کے لیے مثال بن چکی ہیں۔

خواتین کے لیے پیغام

دونوں فنکاراؤں نے ایک ہی بات پر زور دیا کہ خواتین کو اپنی صحت کو نظرانداز نہیں کرنا چاہیے۔ اگر کسی قسم کی علامات ظاہر ہوں تو فوراً ٹیسٹ کروانے چاہئیں کیونکہ بروقت تشخیص سے علاج ممکن ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایمان اور عزم سب سے بڑی طاقت ہیں، اور اللہ پر بھروسہ کر کے یہ جنگ جیتی جا سکتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More