40 سال کی عمر میں دوبارہ ماں بننے پر کیا مشکل ہوئی؟ عروسہ صدیقی کے گھر ننھے مہمان کی آمد ! نام بھی بتا دیا

ہماری ویب  |  Aug 25, 2025

"یہ میرا دوسرا بیٹا ہے اور اس کے آنے میں سات سال کا گیپ ہے۔ میں نے 40 سال کی عمر میں اسے جنم دیا، اس بار میری ریکوری کچھ مشکل رہی۔ الحمدللہ پریگننسی زیادہ تر آسان گزری اور میرا بیٹا سی سیکشن کے ذریعے پیدا ہوا۔ میرے سسرال والے، خاص طور پر ساس اور سسر، لاہور سے آئے اور ہر قدم پر میرا ساتھ دیا۔ عمر کے ساتھ چیزیں بدل جاتی ہیں اور اسی وجہ سے ریکوری اس بار زیادہ مشکل لگی۔"

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ہر دلعزیز اداکارہ عروسہ صدیقی، جو ہمیشہ اپنی ہنسی خوشی اور کھل کر بات کرنے والی شخصیت کے باعث جانی جاتی ہیں، مداحوں سے ایک عرصے تک غائب رہیں۔ آخرکار انہوں نے اس خاموشی کی اصل وجہ بتا دی ہے۔

عروسہ نے ایک وی لاگ کے ذریعے خوشخبری دی کہ ان کے گھر دوسرے بیٹے فرجاد کی پیدائش ہوئی ہے۔ ننھے مہمان کی آمد کو ایک ماہ سے کچھ زیادہ ہو چکا ہے اور اداکارہ نے اپنی پوری پریگننسی جرنی اور جذبات مداحوں کے ساتھ شیئر کیے۔

اداکارہ نے کھل کر بتایا کہ 40 سال کی عمر میں ماں بننے کا تجربہ کیسا رہا، کس طرح اس بار ریکوری نسبتاً مشکل ثابت ہوئی اور کس طرح فیملی سپورٹ نے انہیں سنبھالا۔

اب عروسہ صدیقی آہستہ آہستہ اپنی روٹین میں واپس آ رہی ہیں اور جلد ہی مداحوں کو اپنی پوسٹ پریگننسی ویٹ لاس جرنی بھی دکھائیں گی۔ ان کے چاہنے والے اب بے چینی سے ان کا نیا کنٹینٹ دیکھنے کا انتظار کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More