بچپن میں یتیم ہوگئی تھی پھر۔۔ خاندان آج بھی اداکارہ کے طور پر قبول کیوں نہیں کرتا؟ شائستہ جبین کی گفتگو

ہماری ویب  |  Aug 23, 2025

"میرے خاندان کا کوئی فرد شوبز سے تعلق نہیں رکھتا، نہ مستقبل میں کوئی اس طرف آئے گا۔ حقیقت یہ ہے کہ آج تک میرا اپنا خاندان مجھے اداکارہ مانتا ہی نہیں۔ میرے والد بہت جلد دنیا سے رخصت ہوگئے تھے اور پھر ساری ذمہ داریاں میرے کندھوں پر آگئیں۔ بچپن سے ہی میں اپنے فرائض میں الجھی رہی۔ کالج کے زمانے میں پی ٹی وی کے ایک دورے پر پروڈیوسر یاور حیات نے ڈرامہ آفر کیا مگر خاندان کی وجہ سے منع کردیا۔ میرا اصل شوق نیوز کاسٹر بننے کا تھا لیکن حادثاتی طور پر اداکارہ بن گئی۔ میں نے تھیٹر اور اسٹیج بھی کیا۔ زندگی کی ذمہ داریوں نے مجھے کبھی اپنی ذات یا محبت کے بارے میں سوچنے کا وقت ہی نہیں دیا۔ لوگ سمجھتے ہیں شوبز میں آنے والی خواتین آزاد خیال یا تعلقات میں الجھی ہوتی ہیں، مگر ایسا نہیں ہے۔ یہ سب معاشرے کی غلط سوچ ہے۔ میرا خاندان اب بھی مجھے اداکارہ کے طور پر قبول نہیں کرتا کیونکہ وہ رجعت پسند ہیں۔"

سینئر اداکارہ شائستہ جبین نے ایک کھلا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے گھرانے کا کوئی فرد شوبز کا حصہ نہیں رہا اور نہ ہی کبھی ہوگا۔ ان کے مطابق یہ حقیقت آج بھی برقرار ہے کہ خاندان انہیں بطور اداکارہ تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔

’مذاق رات‘ میں گفتگو کے دوران شائستہ جبین نے اپنی زندگی کے کئی پہلو کھول کر بیان کیے۔ انہوں نے بتایا کہ بچپن ہی میں والد کے انتقال نے ان پر گھر کی ذمہ داریاں ڈال دیں اور وہ کم عمری ہی سے ان ذمہ داریوں میں الجھ گئیں۔ کالج کے دنوں میں پاکستان ٹیلی ویژن کے ایک دورے پر یاور حیات جیسے نامور پروڈیوسر نے انہیں ڈرامہ آفر کیا، مگر خاندان کی وجہ سے وہ انکار پر مجبور ہوگئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کا اصل خواب نیوز کاسٹر بننے کا تھا لیکن قسمت نے انہیں اداکاری کے میدان میں لے آیا۔ انہوں نے ڈراموں کے ساتھ اسٹیج اور تھیٹر میں بھی کام کیا۔ تاہم ذاتی زندگی میں وہ ہمیشہ ذمہ داریوں کی وجہ سے محبت یا اپنی خواہشات کو وقت نہ دے سکیں۔

شائستہ جبین کے مطابق شوبز سے جڑی خواتین کے بارے میں معاشرے میں آج بھی غلط تاثر پایا جاتا ہے۔ اکثر یہ سمجھا جاتا ہے کہ وہ آزاد خیالی یا تعلقات کی زندگی گزار رہی ہیں، حالانکہ یہ محض گمان ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے خاندان میں کبھی کوئی شوبز کا حصہ نہیں بنا اور آئندہ بھی ایسا ممکن نہیں لگتا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ رجعت پسند رویوں کی وجہ سے آج تک ان کے قریبی رشتے دار انہیں بطور اداکار قبول کرنے سے گریز کرتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More