لاہور اسلام آباد موٹروے پر ٹول ٹیکس میں کتنا اضافہ ہوا ہے؟

اردو نیوز  |  Aug 26, 2025

نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے لاہور اسلام آباد موٹروے (ایم ٹو) کے ٹول ٹیکس میں اضافہ کرتے ہوئے نئی شرحوں کا اعلان کیا ہے۔

این ایچ اے کے مطابق یہ نئے نرخ 26 اگست 2025 سے 25 اگست 2026 تک نافذ العمل رہیں گے۔

نئی شرحوں میں کار، جیپ اور ٹیکسی  کے لیے 1330 روپے مقرر کیے گئے ہیں جو فی کلومیٹر 3.72 روپے بنتے ہیں۔ ویگن  کے لیے ٹول ٹیکس 2240 روپے ہے جو 6.24 روپے فی کلومیٹر بنتا ہے جبکہ بسوں سے 3130 روپے وصول کیے جائیں گے جو 8.73 روپے فی کلومیٹر بنتے ہیں۔

ٹو ایکسل ٹرکس کے لیے ٹول ٹیکس4460  روپے، تھری ایکسل ٹرکس کے لیے 5800 اور آرٹیکیلوٹڈ ٹرکس کے لیے 7460  روپے مقرر کیے گئے ہیں۔

پیر کو جاری ہونے والے سرکاری اعلامیے کے مطابق یہ اضافہ ہر سال ہونے والے 10 فیصد سالانہ اضافے کا تسلسل ہے جو 23 اپریل 2014 کو فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کی ذیلی کمپنی موٹروے آپریشنز اینڈ ری ہیبیلیٹیشن انجینئرنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ طے پانے والے کنسیشن معاہدے کے تحت کیا جا رہا ہے۔

یہ معاہدہ بیلڈ آپریٹ ٹرانسفر ماڈل پر کیا گیا تھا، جس کے مطابق دوسرے آپریشنل سال سے ہر سال ٹول ٹیکس میں اضافہ لازمی ہے۔

ٹول ریٹ میں اس نئے اضافے کا براہِ راست اثر عام مسافروں اور ٹرانسپورٹ کے شعبے سے وابستہ افراد پر پڑے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More