ہماری ویب | Dec 17, 2024
بھارتی گلوکار دلجیت دوسانجھ نے آئندہ بھارت میں کنسرٹ نہ کرنے کا اعلان کردیا۔
حال ہی میں ایک شو کے دوران دلجیت دوسانجھ نے انڈیا میں آئندہ لائیو کنسرٹ نہ کرنے کا اعلان کیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق، انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلجیت لائیو شو کے دوران مداحوں سے کہہ رہے ہیں کہ، ان کی انتظامیہ سے گزارش ہے کہ شو کا انفرااسٹرکچر بہتر کرے ورنہ وہ آئندہ یہاں پر کبھی لائیو شو نہیں کریں گے۔
View this post on Instagram A post shared by Karanveer singh (@karanveerfilms)
A post shared by Karanveer singh (@karanveerfilms)
انہوں نے مزید کہا کہ میں آئندہ کوشش کروں گا کہ اسٹیج مداحوں کے درمیان ہو تا کہ میں ان کے بیچ میں پرفارم کرسکوں، اور اگر ایسا نہیں ہوا تو میں شو نہیں کروں گا۔
دلجیت کی یہ بات سن کر مداحوں نے شور مچانا شروع کردیا اور ان کی بات کی تائید کی۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More