آپ کا شاہد آفریدی سے کیا رشتہ ہے؟ عائشہ آفریدی نے سچ بتا دیا

ہماری ویب  |  Dec 16, 2024

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ عائشہ آفریدی اور پاکستانی سابق کرکٹر شاہد آفریدی کے درمیان رشتہ ہونے کی افواہیں کافی وقت سے سوشل میڈیا پر نظر آرہی تھیں، جس پر اب اداکارہ کا بیان سامنے آگیا۔

عائشہ آفریدی نے پروگرام ’دی نائٹ شو ود ایاز سمو‘ میں بطور مہمان شرکت کی اور بتایا کہ ان کا سابق کپتان شاہد آفریدی سے کیا رشتہ ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ، مجھ سے سب پوچھتے ہیں کہ آپ کا شاہد آفریدی سے کوئی رشتہ ہے؟ مجھے اس طرح کے کمنٹس بھی آتے ہیں۔

لیکن میں سب سے یہی کہتی ہوں کہ، میرا ان سے کوئی رشتہ نہیں ہے، میں عائشہ آفریدی ہوں لیکن شاہد آفریدی کی رشتہ دار نہیں۔

عائشہ نے شوبز میں آنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ، میرا خواب تھا کہ میں اداکارہ بنوں اور آج یہ خواب پورا ہوگیا جس کی مجھے بہت خوشی ہے۔ بچپن میں اکثر ٹیچر اور دوستیں مجھ سے پوچھتی تھیں کہ 'میں بڑی ہوکر کیا بننا چاہتی ہوں' تو میں کہتی تھی کہ اداکارہ۔

عائشہ آفریدی کے مطابق انکی فیملی میں سے کسی کا شوبز سے کوئی تعلق نہیں ہے، اسلیئے شوبز میں آنے کے لیے انہیں اپنی فیملی کو بہت منانا پڑا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More