یہ کون سی اداکارہ ہے جو بالوں میں تیل لگائے، عام کپڑے پہنے فلم فیئر ایوارڈ لینے پہنچ گئی؟

ہماری ویب  |  Dec 10, 2024

آج کل ایوارڈ فنکشن کسی فیشن شو سے کم نہیں ہوتے ہر اداکار و اداکارہ ایک سے بڑھ کے ایک ڈیزائنر ڈریس پہن کر شرکت کرتے ہیں تا کہ دوسرے سے بہتر اور منفرد لگ سکیں اور ساری لائم لائٹ ان پر ہو۔

لیکن ایک اداکارہ ایسی بھی ہیں جنہیں اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ان کے کپڑے خاص ہیں یا پھر بہت ہی عام۔

اور وہ نامور اداکارہ اور کوئی نہیں بلکہ کاجول تھیں، جنھوں نے فلم فیئر ایوارڈ کی تقریب میں تیل لگے بالوں اور گھر کے عام سے کپڑوں میں شرکت کی تھی اور بہترین منفی کردار پر ایوارڈ بھی جیتا تھا۔

کاجول کی 1997 میں ریلیز ہونے والی فلم ' گپت' ایک بلاک بسٹر تھی، جس میں بابی دیول اور منیشا کوئرالہ نے مرکزی کردار نبھایا تھا جبکہ کاجول اس میں ولن کے روپ میں نظر آئی تھیں اور اپنی بہترین اداکاری سے سب کو اپنا فین بنا لیا تھا۔

ان دنوں ماضی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہیں کم میک اپ اور سادہ سے لباس میں دیکھ کر صارفین کافی حیرت میں مبتلہ ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More