وہ اداکار ہیں لیکن۔۔ ہمیشہ بوڑھی کہنے والے فردوس جمال کو ماہرہ خان نے کیا کرارا جواب دیا؟

ہماری ویب  |  Dec 09, 2024

"میں فردوس جمال کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کر سکتی کیونکہ میں انہیں جانتی ہی نہیں ہوں۔ وہ یقینی طور پر ایک اداکار ہیں، لیکن چونکہ میں انہیں ذاتی طور پر نہیں جانتی، اس لیے ان کے بارے میں رائے دینا مناسب نہیں ہوگا۔"

اداکارہ ماہرہ خان، جنہوں نے دو دہائیوں پر مشتمل شاندار کیریئر کے دوران اپنی غیرمعمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، اکثر تنازعات کے باوجود اپنی شائستگی کے باعث مداحوں کے دل جیتتی رہی ہیں۔ حالیہ عالمی اردو کانفرنس میں ماہرہ نے اپنی مہارت، ذہانت، اور وقار کا ایک اور مظاہرہ کیا، جب میزبان وسیم بادامی نے ریپڈ فائر سوالات کی بھرمار کی۔

ماہرہ نے مختلف موضوعات پر اپنی رائے دی، چاہے وہ سیاست کا محور عمران خان ہو یا بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان، یا پھر ان کے دیرینہ ساتھی ہمایوں سعید۔ ان کے جوابات میں ان کی شخصیت کی گہرائی اور ہر کسی کیلئے احترام کی جھلک واضح تھی۔

تاہم، جب سوال فردوس جمال پر آیا، تو ماہرہ خان نے خاص محتاط انداز اپنایا۔ انہوں نے نہایت شائستگی سے کہا کہ وہ فردوس جمال کے بارے میں کچھ کہنے سے قاصر ہیں کیونکہ ان سے کبھی ذاتی ملاقات نہیں ہوئی۔ ان کے انکار نے کئی لوگوں کو سوچنے پر مجبور کر دیا کہ کیا یہ ان کے اعلیٰ اخلاق کی دلیل ہے یا ایک غیر ضروری تنازعے سے بچنے کی حکمت عملی؟

یہ کوئی راز نہیں کہ سینئر اداکار فردوس جمال نے ماہرہ پر کئی بار عمر اور اداکاری کے حوالے سے تنقید کی ہے، جو ایک تنازعے کی شکل اختیار کر چکی ہے۔ یہاں تک کہ ان کے تبصروں کی وجہ سے ایک نجی چینل نے فردوس جمال پر پابندی عائد کر دی تھی۔

ماہرہ خان کا یہ جواب سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے۔ کچھ لوگ اسے ان کی بہترین حکمت عملی قرار دے رہے ہیں، تو کچھ اسے ان کی سادگی اور حقیقت پسندی کی علامت سمجھتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More