"میرے والد ہمیشہ میرا کام دیکھتے ہیں اور پھر مجھے اداکاری میں مارکس دیتے ہیں۔ شروع میں 100 میں سے 50 نمبر ملتے تھے، پھر 60، پھر 70 اور اب 90 تک پہنچ چکے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ انہیں مجھ پر فخر ہوگا، خاص طور پر جب ان کے دوست انہیں کہتے ہیں کہ آپ کا بیٹا اچھا کام کر رہا ہے۔"
ڈراما سیریل ’بسمل‘ میں موسیٰ کا کردار نبھانے والے سعد قریشی نے اپنے والد کی محبت اور فخر پر بات کرتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔ انٹرویو کے دوران سعد نے انکشاف کیا کہ ان کے والد ان کی اداکاری کو بہت سنجیدگی سے دیکھتے ہیں اور ہر پروجیکٹ کے بعد ان کے کام کو نمبروں میں تولتے ہیں۔
سعد قریشی نے بتایا کہ ان کے والد نے ابتدا میں 50 نمبر دیے، مگر ان کی محنت اور لگن سے یہ نمبر وقت کے ساتھ بڑھتے گئے۔ "آج میرے والد مجھے 90 نمبر دیتے ہیں، اور یہ میرے لیے سب سے بڑی کامیابی ہے۔"
انہوں نے جذباتی ہوتے ہوئے کہا، "جب میرے والد کے دوست ان سے کہتے ہوں گے کہ آپ کا بیٹا بہترین کام کر رہا ہے، تو یقیناً انہیں فخر محسوس ہوتا ہوگا۔"
’بسمل‘ میں موسیٰ کی موت کے بعد حقیقت میں زندہ دیکھنے کا انوکھا ردعمل
سعد نے ’بسمل‘ کے حوالے سے ایک دلچسپ واقعہ شیئر کیا کہ ان کے کردار کی موت کے بعد، جب حقیقت میں خواتین نے انہیں زندہ دیکھا، تو وہ بے حد خوش ہوئیں۔ "بڑی عمر کی خواتین نہ صرف خوش ہوئیں بلکہ انہوں نے بہت محبتیں بھی دیں۔"
والد کی محبت اور اداکاری کا سفر: سعد قریشی کی زندگی کے منفرد لمحات
سعد کے مطابق، ان کے والد کی رائے ان کی اداکاری میں نکھار کا سبب بنی۔ "مجھے لگتا ہے کہ والد کا یہ نظام میری کامیابی کا اہم راز ہے۔" ان کا جذباتی انداز اور والد کے ساتھ یہ منفرد تعلق مداحوں کے دلوں کو چھو گیا۔