والد سے کبھی مدد نہیں لی۔۔ شاہد کپور کو والدہ کے ساتھ کرائے کے مکان میں رہتے ہوئے کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا؟

ہماری ویب  |  Dec 04, 2024

بھارتی اداکار شاہد کپور نے حال ہی میں فلمی دنیا میں آنے سے قبل پیش آنے والے مشکل دنوں کا انکشاف کیا۔

شاہد نے اس وقت کو یاد کیا جب وہ کرائے کے مکان میں اپنی والدہ نیلما عظیم کے ساتھ رہا کرتے تھے۔ انکا کہنا تھا کہ انکی خود داری انھیں والد سے بات کی اجازت نہیں دیتی تھی

انٹرویو میں انہوں نے کھل کر بات کرتے ہوئے بتایا کہ، مجھ میں خوداری اور خود پر اتنا بھروسہ تھا کہ کبھی اپنے والد پنکج کپور سے مدد نہیں مانگی۔

اپنے بچپن کو یاد کرتے ہوئے شاہد نے کہا کہ، میں صرف 3 سال کا تھا جب والدین میں علیحدگی ہوئی اور میں اپنی ماں کے ساتھ چلا گیا اور ہم کرائے کے گھر میں رہنے لگے، میری والدہ کام کرتی تھیں اور ساتھ میری پرورش بھی۔

پھر جب میں 14 سال کا ہوا تو انہوں نے دوسری شادی کرلی اور اس سے میرا ایک بھائی ایشان پیدا ہوا۔ چونکہ اسے سنبھالنے والا کوئی نہ تھا اسلیئے ماں نے اسکی دیکھ بھال کے لیئے کام چھوڑ دیا جس کی وجہ سے ہمیں کافی مشکلات کا سامنا ہوا۔

شاہد بتاتے ہیں کہ، میں چھوٹی عمر سے ہی کام تلاش کرنے لگا، ایسا نہیں تھا کہ والدہ ایک فون کرتیں اور مجھے کوئی ملازمت مل جاتی۔ کیونکہ وہ خود دوبارہ سے کسی کام کی تلاش میں تھیں جو کہ ملنا اتنا آسان نہیں تھا۔

والد کا ذکر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ، میں والد سے زیادہ تو نہیں تھا لیکن وہ پھر بھی ہمیشہ میری رہنمائی اور مدد کے لیئے حاضر رہتے تھے مگر میں خود سے کچھ کرنا چاہتا تھا اور میں نے کیا۔

1999 میں شاہد نے سبھاش گھائی کی فلم تال میں بطور ڈانسر کام کیا، اور اسکے بعد 2003 میں اپنی پہلی فلم عشق وشق باقاعدہ فلمی کرئیر کا آغاز کیا ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More