بھارتی اداکار ابھیشیک بچن کی جانب سے تمام شوہروں کو دیا جانے والا مشورہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔
گزشتہ کئی مہینوں سے ان کی اپنی اہلیہ ایشوریا رائے بچن سے علیحدگی کی خبریں میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں، جس کے چلتے ان کے اداکارہ نمرت کور سے افئیر کے بارے میں بھی لوگوں نے کئی باتیں بنائیں۔
حال ہی میں ابھیشیک نے فلم فیئر او ٹی ٹی ایوارڈ شو میں شرکت کی، جہاں ان سے فلمی کرئیر اور دیگر چیزوں کے حوالے سے سوال پوچھے گئے۔
گفتگو کے دوران ان سے بیویوں سے متعلق سوال کیا گیا۔
جس پر ابھیشیک بچن نے کہا، "میں مردوں کو مشورہ دیتا ہوں کہ جیسا آپکی بیوی کہتی ہے ویسا کریں"۔
طلاق کی افواہوں کے بعد ان کا یہ مشورہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، اور صارفین اس پر اپنی جانب سے الگ الگ تبصرے کر رہے ہیں۔