داماد کو بیٹا سمجھا لیکن ۔۔ بشریٰ انصاری نے اپنے داماد کو بے غیرت کیوں کہا؟ ویڈیو

ہماری ویب  |  Dec 02, 2024

معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے جہیز سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اپنے سابق داماد کو ’بےغیرت‘ کہہ دیا۔

اداکارہ بشریٰ انصاری نے حال ہی میں اپنی نئی ویڈیو میں جہیز کے رجحان اور اپنے سابق داماد کے رویے کے بارے میں بات کی۔

بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ ’لوگ اپنی بیٹیوں کی پڑھائی لکھائی اور پرورش پر خوب خرچ کرتے ہیں اور ہم نے بھی ایسا ہی کیا، میں نے خود اپنے رات دن اپنی بیٹیوں پر خرچ کیے انہیں قابل بنایا۔ اور جب شادی کی باری آئی تو میں نے اپنی بیٹی کی شادی بہت اچھے سے کی۔

انہوں نے کہا، میں نے بیٹی کو شان سے رخصت کیا اور جہیز میں کپڑے، برتن، گھریلو سامان، پیسے یہاں تک کہ اپارٹمنٹ بھی دیا۔ کیونکہ ہم بیٹیوں کو تحفے میں بہت کچھ دیتے ہیں اور اسکی وجہ یہ بھی ہے کہ ہم داماد کو بیٹا سمجھتے ہیں۔

لیکن جو بے غیرت اور لالچی ہوتے ہیں وہ صرف مادی فائدہ دیکھتے ہیں اور پھر یہ ان کی عادت بن جاتی ہے۔ ایسے لوگ صرف لینا جانتے ہیں، انکی نظر میں کوئی خلوص نہیں ہوتا نہ ہی وہ سوچتے ہیں کہ ان پر کتنی مہربانیاں کی گئی تھیں۔

بشریٰ انصاری نے دلبرداشتہ ہوتے ہوئے کہا کہ، میں کیا ہی بتاؤں آپ سب کو، ایسی بہت سی باتیں ہیں جن کو چھپا کر رکھنا ہی بہتر ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More