ماڈل و اداکارہ مہرین راحیل نے حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں اپنے بچپن کے بارے میں دلچسپ باتیں شیئر کیں۔
انہوں نے بتایا کہ، بچپن میں جب ان کے والد کا ٹرانسفر واہگہ بارڈر پر ہوا تھا تب وہ اور ان کے بھائی دانیال راحیل اکثر واہگہ بارڈر سے کھیلتے ہوئے بھارتی حدود میں چلے جاتے تھے، لیکن اس وقت حالات مختلف تھے اور بھارتی فوج یا مقامی لوگ انہیں کچھ نہیں کہتے تھے۔
مہرین نے اپنے شوبز کیریئر کے بارے میں بھی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ، بیٹی کی پیدائش کے بعد میں نے کچھ وقت کے لیے شوبز سے دوری اختیار کی تھی، لیکن شوبز کو مکمل طور پر چھوڑا نہیں۔ مگر اب جب میری بیٹی بڑی ہو رہی ہیں، تو میں نے دوبارہ شوبز میں واپسی کی ہے۔
انہوں نے ماڈلنگ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور بعد میں اشتہارات اور ڈراموں میں کام کیا۔ فلموں میں کام کرنے کا تجربہ ان کے لیے اچھا نہیں رہا۔
مہرین نے اپنے خاندان کے بارے میں بتایا کہ ان کے والد پاک فوج میں تھے اور ان کا بچپن والد کت تبادلوں کی وجہ سے مختلف شہروں اور فوجی بیرکوں میں گزرا۔