15 کروڑ میں بنائی گئی فلم نے 900 کروڑ کمائے ۔۔ یہ کون سی انڈین فلم ہے، جس کا علم زیادہ تر لوگوں کو نہیں؟

ہماری ویب  |  Nov 27, 2024

فلموں کی کامیابی کو جانچنے کے مختلف طریقے ہیں، جن میں سے باکس آفس کلیکشن اور منافع سب سے اہم ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں بالی ووڈ کی سب سے زیادہ منافع کمانے والی فلم کون سی ہے جس نے 6000 فیصد منافع کمایا؟

آئیے آپ کو بتاتے ہیں؛

بھارت کی سب سے زیادہ منافع بخش فلم "سیکریٹ سپر اسٹار" ہے۔ 2017 میں ریلیز ہونے والی ایڈوائیت چندن کی اس فلم کا بجٹ صرف 15 کروڑ روپے تھا، مگر عالمی سطح پر اس نے 900 کروڑ روپے سے زائد کمائے۔

سیکرٹ سپر اسٹار نے بھارت میں 64 کروڑ روپے کا نیٹ بزنس کیا اور بین الاقوامی سطح پر 65 کروڑ روپے کمائے، لیکن سب سے بڑی کامیابی چین میں اس کی ریلیز کے بعد ہوئی، جہاں اس نے 124 ملین ڈالرز کمائے۔

سیکرٹ سپر اسٹار کی کہانی نوجوانوں کے خوابوں پر مبنی تھی، جو چین کے ناظرین کے ساتھ جڑی اور انہوں نے اسے بہت پسند کیا۔ عامر خان اور زائرہ وسیم کا کردار فلم کی کامیابی کی وجہ بنے

اس فلم کی مرکزی کردار زائرہ وسیم تھی جس نے 16 سالہ اسکول کی لڑکی کا کردار ادا کیا تھا جبکہ عامر خان کا صرف کیمیو رول تھا۔ ان دونوں کی لاجواب اداکاری فلم کی کامیابی کی وجہ بنی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More