تھوڑی سی شہرت سے ہی دماغ خراب ۔۔ نواز الدین نے خود کو شاہ رخ سے بڑا اداکار کیوں سمجھ لیا؟

ہماری ویب  |  Aug 29, 2023

کہتے ہیں کہ دولت اور شہرت اکثر انسان کا دماغ خراب کردیتی ہے، کچھ لوگوں میں جہاں پیسہ اور عزت ملنے کے بعد عاجزی اور انکساری پیدا ہوتی ہے وہیں کچھ لوگ تھوڑی سی مقبولیت پاتے ہی خود کو دوسروں سے برتر سمجھنے لگتے ہیں لیکن وہ یہ بھول جاتے ہیں کہ پبلک سب جانتی ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں اداکار نواز الدین صدیقی سے پوچھا گیا کہ کیا آپ نے اپنے بارے میں کبھی یہ بات سنی ہے کہ آپ کے ہر فلم میں ایک ہی جیسے کردار ہوتے ہیں؟۔

اُنہوں نے اس سوال کاجواب دیتے ہوئے کہا کہ میں اتنا ضدی آدمی ہوں کہ کبھی اپنے آپ کو ایسے ایک جیسے کردار کرنے ہی نہیں دوں گا۔

نواز الدین نے اپنی بات کرنے کے بجائے سیدھا کنگ خان شاہ رخ کو نشانہ بنایا اور شاہ رخ خان کے مشہور انداز میں پوز دیتے ہوئے کہا کہ ’یہ ٹائپ کاسٹ والے ہیرو ہوتے ہیں اور وہ 35 سال تک ایک ہی جیسی چیزیں کرتے رہتے ہیں۔

نواز الدین صدیقی کے انٹرویو کا یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے جس پر انہیں صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More