پاکستان آنا چاہتی ہوں لیکن۔۔ ماضی کی مشہور اداکارہ شبنم نے اسحٰق ڈار سے کیا فرمائش کردی؟

ہماری ویب  |  Aug 29, 2025

"میں 15 گھنٹے کا طویل سفر نہیں کر سکتی، لہٰذا پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان براہ راست فلائٹ کا سلسلہ شروع کیا جائے۔ میری خواہش ہے کہ میں پاکستان میں بسنے والے اپنے لاکھوں مداحوں سے دوبارہ ملاقات کروں، لیکن میری صحت لمبے سفر کی اجازت نہیں دیتی۔ اکثر مجھے پرستاروں کی کالز آتی ہیں اور وہ پوچھتے ہیں کہ آپ کراچی اور لاہور کب آ رہی ہیں۔"

بنگلادیش کے دورے پر گئے پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی ملاقات ماضی کی نامور اداکارہ شبنم سے ایک یادگار لمحہ ثابت ہوئی۔ سرکاری تقریب کے دوران اسحاق ڈار نے لیجنڈری اداکارہ کی فنکارانہ مہارت اور ان کے بے مثال کرداروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شبنم نے اپنی شاندار اداکاری کے ذریعے پاکستان کی فلم انڈسٹری کو عالمی سطح پر مقبول بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

گفتگو کے دوران اداکارہ شبنم نے پاکستانی فلمی صنعت میں اپنے کردار کو یاد کرتے ہوئے ایک اہم مطالبہ رکھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ہوائی سفر کو آسان بنایا جائے تاکہ وہ اپنے پرستاروں سے جڑ سکیں۔ شبنم نے واضح کیا کہ موجودہ لمبے اور مشکل سفر کے باعث وہ پاکستان کا سفر کرنے سے قاصر ہیں، حالانکہ ان کے دل میں یہ خواہش شدت سے موجود ہے کہ وہ ایک بار پھر اپنے مداحوں کے درمیان جائیں۔

اداکارہ نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ پاکستان میں موجود ان کے مداح اکثر فون کالز کے ذریعے اپنی محبت اور خواہش کا اظہار کرتے ہیں اور پوچھتے ہیں کہ وہ کب کراچی یا لاہور آئیں گی۔ شبنم کا کہنا تھا کہ براہِ راست پروازیں شروع ہو جائیں تو یہ خواب حقیقت میں بدل سکتا ہے۔

یہ ملاقات نہ صرف ماضی کی فلمی دنیا کی یادوں کو تازہ کر گئی بلکہ اس نے پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ثقافتی رشتوں کو مزید گہرا کرنے کی ضرورت کو بھی اجاگر کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More