غیر اخلاقی گفتگو اور جملے بازی کی وجہ سے تنقید کا شکار یوٹیوبر نادر علی کو اداکار و ہدایت کار شمعون عباسی نے چیلنج دیتے ہوئے جلد اپنا پوڈ کاسٹ شروع کرنے کا بھی اعلان کردیا ہے۔
یوٹیوبر نادر علی کو فنکاروں سے ہتک آمیز رویے اور نازیبا جملوں کی وجہ سے شدید تنقید کا سامنا ہے اور ایسے میں اداکار شمعون عباسی نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں نادر علی کو کھری کھری سنادی ہیں۔
شمعون عباسی کا کہنا ہے کہ ’اسی وجہ سے میں آج تک نادر علی یا کسی بھی ایسے شخص کے پوڈکاسٹ میں نہیں گیا جو لوگوں کی عزت نہیں کرتا یا جن کے پوڈکاسٹ میں گندی گوسپ کے سوا اور کچھ نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ نادر علی کبھی مجھے اپنے شو میں مدعو کرنے کی ہمت نہیں کرے گا، یہ لوگ اپنے پروگرام میں آنے والے مہمانوں کو پیسے دیتے لیکن میں نادر علی کو چیلنج کرتا ہوں کہ مجھے اپنے شو میں مدعو کرے، میں بلا معاوضہ آنے کے لئے تیار ہوں ، ہمت ہے تو میرا سامنا کرے۔
شمعون عباسی نے کہا کہ معمررانا کو بھی خواتین کے بارے میں بات کرتے ہوئے محتاط رہنے ، ذ مہ داری اور احترام سیکھنے کی ضرورت ہے۔
شمعون عباسی نے بتایا کہ بہت جلد اپنا پوڈ کاسٹ شروع کرنے والے ہیں جس میں ہدایت کار ابو علیحہ ان کے پہلے مہمان ہوں گے۔