سعود قاسمی کے تاج محل جیسے گھر کو کس نے ڈیزائن کیا ہے؟ پہلی بار راز کھول دیا

ہماری ویب  |  Aug 28, 2023

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار سعود قاسمی اور ان کی اہلیہ اداکارہ جویریہ سعود کی شخصیت اور اداکاری سے ان کے مداح اچھی طرح واقف ہیں۔

دونوں میاں بیوی اداکاروں نے اسی ماہ اختتام ہونے والے مشہور ڈرامہ بے بی باجی میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے جس کے بعد انہوں نے شوبز انڈسٹری میں بے پناہ مقبولیت کے جھنڈے گاڑے۔

علاوہ ازیں سعود اور جویرہ اکثر اپنے مداحوں سے سوشل میڈیا پر جڑے رہتے ہیں اور جویریہ اپنے عالیشان گھر سے متعلق پرستاروں کو اپ ڈیٹ کرتی رہتی ہیں۔ جویرہ اور سعود کا گھر عالیشان طرز پر بنا ہے جس حوالے سے سعود قاسمی نے تفصیل سے بتایا ہے۔

اداکار سعود قاسمی نے ایک پوڈ کاسٹ میں اپنے محل نما گھر کے بارے میں کچھ تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری سخت محنت کا نتیجہ ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ یہ ہمارا تاج محل ہے جسے ہم نے بہت جدوجہد سے تعمیر کروایا اور ایسا نہیں ہے کہ ہم نے اسے بنانے کے لیے بہت پیسہ خرچ کیا ہو کیونکہ ہم نے اسے اچھے وقتوں میں بنایا جب چیزوں کی قیمتیں کافی مناسب تھیں لیکن اب گھر اور جائیدادیں بہت مہنگی ہوگئی ہیں۔

سعود قاسمی نے کہا کہ ہم نے اپنی جدوجہد دنیا کو بھی دکھا دی، بہت سے لوگ جائیدادیں بناتے ہیں لیکن وہ دنیا کو نہیں بتاتے۔

اُنہوں نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے گھر کو بہت پیار سے بنایا ہے اور جویریہ نے اسے خود ڈیزائن کیا ہے وہ ایک انٹیریئر ڈیزائنر بھی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More