یوٹیوبر نادر علی کی غیر اخلاقی گفتگو کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین نے ان کے پروگرام کے بائیکاٹ اور پابندی کا مطالبہ کردیا ہے۔
یوٹیوبر نادر علی اکثر سوشل میڈیا پر تنازع کا شکار رہتے ہیں، چند روز قبل اداکارہ سنیتا مارشل سے مذہب کے حوالے سے نامناسب سوالات کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بننے والے نادر علی ایک بار پھر مشکل سے دوچار ہیں۔
واقعہ کچھ یوں ہے کہ کچھ دن پہلے اداکار معمر رانا نے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس میں نادر علی نے غیر اخلاقی سوالات کیے اور نامناسب زبان کا استعمال کیا۔
معمر رانا کی پریانکا چوپڑا سے متعلق گفتگو پر نادر علی نے انتہائی نامناسب الفاظ کا استعمال کیا اور امیشا پٹیل کے بارے میں بھی ذومعنی گفتگو کرتے رہے جس پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردعمل کا اظہار کیا۔
معمر رانا اور نادر علی کی گفتگو سوشل میڈیا صارفین کو انتہائی نامناسب لگی اور لوگوں نے نادر کابائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا، اس کے علاوہ صارفین نے معمر رانا کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ایک سوشل میڈیا صارف نے تو پریانکا چوپڑا سے درخواست کی کہ انہیں نادر علی کے خلاف قانونی کارروائی کرنی چاہیے۔
یاد رہے کہ نادر علی سنیتا مارشل سے مذہب کے بارے میں سوالات کے علاوہ بہروز سبزواری سے خواتین کے کپڑوں اورنادیہ حسین سے بدشکل اور آمنہ ملک سے ان کی تنخواہ کے بارے میں سوالات کی وجہ سے کئی بار تنقید کی زد میں رہے ہیں۔