بھارتی خلائی مشن چندریان تھری کے چاند پر پہنچنے کے بعد بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے چاند پر پہلے سے پلاٹ کی ملکیت کے حوالے سے خبریں میڈیا کی زینت بن رہی ہیں۔
آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان اور آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے بھی چاند پر پلاٹ ہیں اور شاہ رخ صرف چاند پر پلاٹ کے ہی مالک نہیں بلکہ وہاں اُن کے نام پر ایک گڑھا بھی ہے۔
چاند پر اراضی کی رجسٹری دستاویز کے مطابق شاہ رخ کا چاند پر پلاٹ ہے جو انہیں بطور تحفہ ملا ہے اور شاہ رخ کی آسٹریلوی مداح ان سالگرہ پر چاند کا چھوٹا سا ٹکرا خرید کر تحفے میں دیتی ہیں۔
کنگ خان نے اس بات کا تذکرہ ایک انٹرویو کے دوران کیا اور بتایا کہ ان کی آسٹریلوی مداح میرے ہر جنم دن پر چاند کا تھوڑا سا حصہ خرید کر تحفے میں دیتی ہے۔
شاہ رخ نے مزید کہا کہ میری اس مداح کا نام ’سیندی‘ ہے، جس نے مجھے ایک خوبصورت میل بھی بھیجی، یہ رب کی رحمت ہے کہ پوری دنیا میں لوگ مجھ سے پیار کرتے ہیں۔