مشہور بھارتی فلموں کی سینئر اداکارہ سیما دیو 81 سال کی عمر میں دنیا سے چل بسیں جس کی خبر سن کر ان کے مداح غمزدہ ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کے بیٹے نے بتایا ہے کہ وہ طویل عمر میں ہونے والی بیماریوں میں مبتلا تھیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سیما دیو 3 سال سے الزائمر کی بیماری میں بھی مبتلا تھیں اور ان کی موت گھر پر ہوئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سیما دیو نے 80 سے زائد ہندی اور مراٹھی فلموں میں کام کیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق اداکارہ کے دونوں بیٹے بھی فلم انڈسٹری میں کام کرتے ہیں۔