پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار معمر رانا نے کہا ہے کہ نامور بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا بنا میک اپ کافی الگ نظر آتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام میں آپ کو اسی حوالے سے بتانے جا رہے ہیں۔
حال ہی میں معمر رانا ایک یوٹیوب چینل کے پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے جس میں ان سے میزبان نے سوال کیا کہ کیا کوئی پاکستانی اداکارہ ایسی ہیں جو بغیر میک اپ کے خوفناک دکھائی دیتی ہوں؟
جواب میں معمر رانا نے کہا کہ پاکستان میں ایسی کوئی اداکارہ نہیں ہیں ہاں البتہ بھارت میں کئی ایسی اداکارائیں ہیں جو بغیر میک اپ بھیانک نظر آتی ہیں۔
اداکار نے ایک دلچسپ قصہ سناتے ہوئے کہا کہ پریانکا چوپڑا کو جب میں نے بغیر میک اپ دیکھا تو میں ڈر گیا تھا، مجھے پتا ہی نہیں چلا کہ یہ ہے کون، میں اور سلمان بیٹھے باتیں کررہے تھے کہ ایک لڑکی آئی اور سلمان سے باتیں کرنے لگی۔
بات جاری رکھتے ہوئے معمر نے کہا اس دوران میں خاموش رہا، جب لڑکی گئی تو میں نے سلمان سے پوچھا یہ کون تھی؟ جواب میں سلمان نے حیرانی سے کہا تم نے نہیں پہچانا؟ میں نے کہا نہیں جس پر سلمان نے بتایا کہ یہ پریانکا چوپڑا تھی۔
معمر رانا نے کہا یہ سن کر میں کافی حیران ہوا، میرا جو سارا کرش تھا وہ ختم ہوگیا، میں نے کہا بھاڑ میں جاؤ سارے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امیشا پٹیل وہ اداکارہ ہیں جو اصل میں انتہائی خوبصورت اور حسین اداکارہ ہیں وہ بالکل فٹ اور دکھنے میں بہت پیاری ہیں۔
علاوہ ازیں پاکستانی اداکاراؤں صائمہ بغیر میک اپ بہت پیاری لگتی ہیں، اس کے علاوہ ریما اور ریشم حقیقت میں بہت خوبصورت ہیں۔