مجھے جال میں کیسے پھنسایا گیا اور ۔۔ عادل خان نے راکھی ساونت سے شادی کی حقیقت کھل کر بتادی

ہماری ویب  |  Aug 22, 2023

بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت کے سابق شوہر عادل خان کا کہنا ہے کہ راکھی نے انہیں جال میں پھنسایا اور اپنے سابق شوہر سے طلاق لیے بغیر ان سے شادی کی۔

راکھی ساونت کے سابق شوہر عادل خان درانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ راکھی نے یقین دلایا تھا کہ وہ بدلنا چاہتی ہے اور اپنا سب کچھ چھوڑ کر اسلام قبول کرکے ان سے شادی کرنا چاہتی ہیں۔

عادل خان نے کہا کہ راکھی نے بتایا تھا کہ دیپک نے شادی کا ڈرامہ کرنے کے لئے پیسے دیئے تھے اور ریتیش سے پیسوں کے لئے شادی کی تاہم اب وہ بدلنا چاہتی ہیں لیکن راکھی نے ریتیش سے طلاق لی ہی نہیں اور مجھ سے شادی کر لی اور دونوں سے تعلقات قائم رکھے۔

عادل خان نے کہا کہ راکھی نے ڈرگز دینے کے بعد میری ویڈیو ریکارڈ کی جس کی بنیاد پر مجھ پر الزام لگاتی ہے کہ میں نشہ کرتا ہوں، بلکہ اسی نشے کی حالت میں ویڈیو ریکارڈ کی اور مجھے جو جو کہنے کے لئے کہا میں نے کہہ دیا۔ راکھی نے میری برہنہ ویڈیوز ریکارڈ کیں جس کی وجہ سے مجھے بلیک میل کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں راکھی ساونت مجھ سے 19 برس بڑی ہیں، میں تشدد نہیں کرتا تھا بلکہ راکھی مجھے مارا پیٹا کرتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ راکھی ساونت کے ساتھ تعلقات پر افسوس ہے، یہ زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی۔ راکھی ساونت کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرنے کا ارادہ ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More