مجھے تو پانی بھی اُبالنا نہیں آتا اور ۔۔ کرینہ کپور اور بچوں کے لیے گھر پر کون کھانا بناتا ہے؟ شادی کے کئی سال بعد اداکارہ نے انکشاف کردیا

ہماری ویب  |  Aug 22, 2023

بالی ووڈ کے مشہور نواب اداکار سیف علی خان صرف اچھی اداکاری ہی نہیں کرتے بلکہ وہ ایک اچھے شیف بھی ہیں جس بات کا انکشاف ان کی اہلیہ کرینہ کپور نے کیا ہے۔

حال ہی میں کرینہ کپور نے ایک تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی نجی زندگی سے متعلق میڈیا سے بات کی۔

کرینہ نے انکشاف کیا کہ ان کے شوہر سیف علی خان ایک اچھے کھانا تیار کرنے والے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم کوشش کرتے ہیں چھٹی کے دن کام نہ کریں، بلکہ گھر پر وقت گزاریں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیف بہترین کھانا پکاتے ہیں، انہیں ہر طرح کے پکوان بنانا آتے ہیں جیسے پاستا، پیزا وغیرہ۔

بیبو کے نام سے مشہور کرینہ کا کہنا تھا کہ ہم کوئی ترکیب ایک ساتھ دیکھتے ہیں اور اس کے بعد اسے پکانے کی کوشش کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم گھر کے پنچھی ہیں، لوگوں کو ریسٹورینٹ میں دعوت دینے کے بجائے گھر بلا کر کھانا کھلاتے ہیں۔

کرینہ نے مزید کہا کہ میرے پاس ایک خاوند اور باورچی ہے جو میرے لیے گھر میں کھانا پکاتا ہے، میں تو پانی بھی نہیں ابال سکتی۔

خیال رہے کرینہ اور سیف کی شادی 16 اکتوبر 2012 کو ہوئی تھی اور ان کے دو بیٹے ہیں جن کے نام تیمورعلی خان اور جے علی خان ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More