مشہور بھارتی اداکارپنکج تریپاٹھی کے والد بنارس تیواری 98 برس کی عمر میں چل بسے۔
پنکج اپنی فلم او ایم جی 2 کی کامیابی کے بعد اپنے گاؤں بیلسنڈ، بہار کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پنکج تریپاٹھی اپنے والد سے بہت محبت اور ان کی خدمت کیا کرتے تھے۔
ہندوستان ٹائمز کے ساتھ ایک انٹرویو میں پنکج نے اپنے والد کے بارے میں بتایا تھا "میرے والد چاہتے تھے کہ میں ڈاکٹر بنوں مگر میں ان کی یہ خواہش پوری نہ کرسکا۔ وہ جگہ جہاں سے میرا تعلق ہے وہاں گاؤں کے لوگ صرف دو پیشوں کو جانتے ہیں انجینئر یا ڈاکٹر۔ اداکار کا کہنا تھا کہ میں ایک کسان کا بیٹا ہوں۔ میرا گاؤں اندرون میں واقع ہے کہ وہاں آج بھی کوئی اچھی طرح سے تعمیر شدہ سڑکیں موجود نہیں ہیں۔
اداکار پنکج تریپاٹھی کا تعلق بھارتی گاؤں گوپال گنج سے ہے۔