کامیابی نے دماغ خراب کردیا ہے شائد ۔۔ سنی دیول کے مداحوں نے انہیں مغرور کیوں کہنا شروع کردیا؟

ہماری ویب  |  Aug 16, 2023

فلم غدر ٹو کی کامیابی کے بعد اداکار سنی دیول کے تیور بھی بدل گئے، مداحوں نے برے رویئے کی وجہ سے اداکار کو مغرور قرار دیدیا۔

سنی دیول کی سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں اُنہیں کچھ خواتین مداحوں کے ہمراہ سیلفی لینےکی کوشش کرنے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ اداکار سنی دیول کے منع کرنے کے باوجود بھی ایک خاتون مداح نے ان کے ساتھ تصویر بنوالی۔خواتین مداحوں نے اداکار کے ساتھ سیلفی لینے کے لیے ان کے قریب آنے کی کوشش کی تو اُنہوں نےخواتین کو دور رہنے کا اشارہ کیا۔

اداکار نے مداح کو اشارہ کرتے ہوئے سب کے سامنے اپنی ناراضگی کا اظہار بھی کیا، سنی دیول کے خاتون مداح کے اقدام پر یوں ناراض ہونے پر شائقین کی جانب سے ملا جلا سا ردِعمل سامنے آیا ہے، کچھ مداحوں نے اُنہیں مغرور قرار دے دیا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل سنی دیول اور امیشا پٹیل کی فلم غدر ٹو ریلیز ہوئی تھی جس کی نمائش کامیابی سے جاری ہے اور سنی دیول کافی عرصہ کے بعد ایک بار پھر خبروں کی زینت بن چکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More