اپنا سب کچھ پاکستان کو دیدیا تھا لیکن ۔۔ طارق عزیز مرحوم کی آخری خواہش کیوں پوری نہ ہوسکی؟ دیکھئے

ہماری ویب  |  Aug 16, 2023

پاکستان کے نامور میزبان اور اداکار طارق عزیز مرحوم کی بیوہ کا کہنا ہے کہ طارق عزیز کی آخری خواہش پوری نہیں ہوسکی۔

مرحوم کی اہلیہ ہاجرہ طارق نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ طارق عزیز آنکھیں عطیہ کرنے کی خواہش رکھتے تھے، طارق نے اپنا سب کچھ پاکستان و قوم کے نام کر دیاتھا اور ان کی خواہش تھی کہ ان کی آنکھیں عطیہ کی جائیں لیکن ان کی یہ خواہش پوری نہ ہوسکی۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ طارق عزیز کو خدمت خلق کا بےحد شوق تھا، انہیں اپنے وطن سے بےحد محبت تھے اسی وجہ سے انہوں نے اپنا سب کچھ پاکستان کے نام کردیا تھا، وہ اپنی زندگی میں بھی ضرورت مندوں کی مدد کرتے رہتے تھے جس کا انہیں بھی علم نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ طارق عزیز نے اپنی لائبریری ایک کالج کو عطیہ کردی تھی لیکن کئی کتابیں اب بھی گھر پر موجود ہیں۔

ہاجرہ طارق نے بتایا کہ طارق عزیز کی وفات کے کئی ماہ بعد ایک کتاب سے نوٹ ملا جس میں انہوں نے آنکھیں عطیہ کرنے کے حوالے سے لکھا تھا لیکن نوٹ ان کی وفات کے کئی ماہ بعد ملا جس کی وجہ سے یہ خواہش ادھوری رہ گئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More