حجاب، اسکارف اور اسلامی لباس ۔۔ مسلمان خاتون نے "حجاربی" لانچ کردی

ہماری ویب  |  Aug 10, 2023

نائیجیریا کی مسلمان خاتون آرٹسٹ نے اسلامی ثقافت کے فروغ کے لیے باربی ڈول کی طرز پر حجاربی ڈول لانچ کردی ہے۔

نائیجیرین فنکار ہ حنیفہ ایڈم نے ایک خصوصی باربی ڈول بنائی جسے حجاربی کہا جاتا ہے۔ عام باربی کے برعکس، حجاربی سر پررنگین اسکارف ، حجاب اور خوبصورت لباس پہنتی ہے۔اس گڑیا کا مقصد مسلمان بچیوں کے لیے ایک اچھا رول ماڈل بننا ہے۔

حنیفہ کو یہ آئیڈیا ایک انسٹاگرام اکاؤنٹ سے آیا اور وہ ایسی گڑیا بنانا چاہتی تھیں جو مسلم ثقافت کی نمائندگی کرتی ہو۔ حنیفہ کے خیال میں حجاربی لوگوں کو مسلم شناخت کو سمجھنے اور اس کا احترام کرنے میں مدد دیگی۔سوشل میڈیا صارفین نے حجاربی کو پسند کرتے ہوئے حنیفہ کے آئیڈیا کی بھرپور داد دی ہے۔

یاد رہے کہ باربی ڈول امریکی تاجر کی تخلیق تھی جسے 1950 کی دہائی میں فیشن ماڈل کے طور پر متعارف کروایا گیا تھا ، آج پوری دنیا میں باربی ڈول کو مختلف انداز میں پسند کیا جاتا ہے۔

نائیجیرین فنکارہ نے باربی کی طرز پر گڑیا متعارف کرواکر مسلمان بچیوں کیلئے ایک عملی نمونہ پیش کیا ہے جس کو مسلمان صارفین نے بہت پسند کیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More