میں پٹھان ہوں تو مجھے لڑکی ۔۔ خوشحال خان کیسی لڑکی کو اپنی شریکِ حیات بنانا چاہتے ہیں؟

ہماری ویب  |  Aug 10, 2023

خوشحال خان پاکستانی شوبز انڈسٹری میں نئے آنے والے بہترین اداکار ہیں اور وہ بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے قصہ مہربانو کا، وہشی، مشکل اور محبت گمشدہ میری، سمیت اپنے تمام پراجیکٹس میں شاندار پرفارمنس دی ہے۔ وہ ایک ماڈل بھی ہیں اور لوگوں نے انہیں کئی برانڈز کی توثیق میں دیکھا ہے۔ خوشحال خان کی نوجوان فین فالوونگ زیادہ ہے جو انہیں پسند کر رہی ہے۔

حال ہی میں خوشحال خان نے ایک شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے کیریئر اور نجی زندگی کے بارے میں کھل کر بات کی۔

خوشحال سے جب شادی کے حوالے سے سوال کیا گیا کہ وہ کس طرح کی لڑکی سے شادی کرنا چاہتے ہیں؟ تو انہوں نے مسکراتے ہوئے خوبصورتی سے جواب دیا کہ،

میں خود پٹھان ہوں تو اس لیے کسی ایسی لڑکی کو ترجیح دوں گا جو پشتو بول سکتی ہو، لیکن اس حوالے سے میرے خیالات اس طرح کے نہیں کہ جس لڑکی سے شادی کروں اس کا تعلق لازمی طور پر میری ثقافت سے ہی ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ،میرے نزدیک ظاہری شکل و صورت سے زیادہ مثبت سوچ اور ذہنیت معنی رکھتی ہے۔ مجھے ایسا لگتا ہے کہ شریکِ حیات میں ایمانداری، وفاداری اور عزت جیسی خصوصیات انتہائی اہمیت کی حامل ہیں۔ اسلیئے میں اس طرح کی لڑکی کو اپنی شریک حیات بناؤں گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More