جگر کی بیماری کے باعث ہسپتال میں تھے کہ اچانک ۔۔ سلمان خان کی سپر ہٹ فلم باڈی گارڈ کے ہدایتکار کیسے انتقال کر گئے؟

ہماری ویب  |  Aug 09, 2023

سلمان خان اور کرینہ کپور کی سپر ہٹ فلم "باڈی گارڈ" کے ہدایتکار صدیق اسمٰعیل گزشتہ روز 63 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق، صدیق اسمٰعیل پچھلے ایک ماہ سے جگر کے عارضے میں مبتلا تھے، جس کے باعث انہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں ان کا علاج جاری تھا اور وہ صحت مند بھی ہورہے تھے۔

دوران علاج ہی 7 اگست کو اچانک انہیں دل کا شدید دورہ پڑا اور ایمرجنسی انجیو پلاسٹی کی گئی، جس کے بعد وہ جانبر نہ ہوسکے اور 8 اگست بروز منگل کو اس دنیا سے چل بسے۔

صدیق اسمٰعیل کی آخری رسومات آج بروز 9 اگست کو ادا کی جائیں گی۔

اس افسوس ناک خبر کی اطلاع جب انڈسٹری میں پہنچی تو باڈی گارڈ فلم کی اداکارہ ہیزل کیچ نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اپنے انسٹاگرام پرایک پوسٹ شیئر کی جس میں ان کی تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا تھا کہ، "باڈی گارڈ کے ڈائریکٹر صدیق سر کے انتقال کی خبر سن کر دکھ ہوا، ان کے ویژن اور جذبے نے فلم کو جان بخشی اور میں ہمیشہ سر کی شکر گزار رہوں گی کہ انہوں نے مجھ جیسی انڈسٹری میں نئی آنے والی اداکارہ کو موقع دیا۔"

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More