اداکار شمعون عباسی حادثے میں زخمی ہوگئے ۔۔ کہاں کہاں چوٹیں آئیں؟

ہماری ویب  |  Aug 05, 2023

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار، ہدایتکار اور رائٹر شمعون عباسی روڈ ایکسیڈنٹ میں زخمی ہوگئے، چوٹوں کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی، مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

اداکار شمعون عباسی نے اپنے حادثے کے حوالے سے تصویر شیئر کی جس میں ان کے ٹوٹے دانت کو دیکھا جاسکتا ہے ساتھ ہی انہوں نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ آج ایک بڑے کار حادثےمیں بچ گیا لیکن ایک دانت ٹوٹ گیا اور بہت خون نکلا۔

اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ پریشانی کی کوئی بات نہیں ، صرف دعاؤں کی ضرورت ہے، سوشل میڈیا پر پوسٹ وائرل ہونے کے بعد ان کے مداحوں نے تشویش کے اظہار کے ساتھ ساتھ دعاؤں اور نیک تمناؤں سے بھی نوازا ہے۔

شمعون عباسی ایک پاکستانی اداکار، ہدایت کار اور اسکرین رائٹر ہیں، جو ولن کے کردار ادا کرنے کے لیے مشہور ہیں۔ان کی بہن انوشے عباسی بھی اداکارہ ہیں، جب کہ ان کی سابقہ اہلیہ جویریہ عباسی بھی ٹی وی کی شخصیت ہیں اور ان کی بیٹی انزیلا عباسی بھی ٹی وی اداکارہ ہیں۔

شمعون عباسی نے اپنے اداکاری کیرئیر کا آغاز 1996 میں یاسر اختر کی مقبول ٹیلی فلم ٹپل سنیما کے ٹائٹلی سے کیا۔بعد میںانہوں نے یاسر اختر کی پیگاسس پروڈکشنز میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر شمولیت اختیار کی اور اپنی ٹیلی فلموں معاونت کی۔

2022 میں انہوں نے ڈرامہ بختاورمیں کام کیا جبکہ فلموں کے لحاظ سے انہوں نے فلم ڈھائی چال میں مبینہ بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو کا کردار ادا کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More